بلوچستان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ ملنا افسوسناک ہے،سینیٹر سراج الحق

بلوچستان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ ملنا افسوسناک ہے،سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد :  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ ملنا افسوسناک ہے بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے اپنے حقوق کے لیے ترس رہے ہیں جماعت اسلامی ہر سطح پر ان کے لیے آواز اٹھائے گی .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے 45رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاسراج الحق نے کہا کہ میں وفد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم بلوچ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اسلام آباد کے ایک منصوبے سے کم بلوچستان کے پورے صوبے کا ترقیاتی بجٹ ہے.

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک اہم صوبہ ہے جو معدنیات سے مالا مال ہے اس صوبے میں بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے اپنے حقوق کے لیے ترس رہے ہیں ان نمائندوں کو ان کے اختیارات کیوں نہیں دیے جا رہے میں منتخب نمائندوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہوں اور انکو اخیتارات دلوانے کے لیے بھرپور طور پر ہر سطح پر آواز بلند کریں گے انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ یہ منتخب نمائندے اپنے درد اور تکلیف کی وجہ سے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے آئے ہیں اس موقع پر بلوچستان کے منتخب نمائندوں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے دو سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے لیکن تاحال ہمیں اختیارات نہیں دیے جا رہے لوگوں کے مسائل جوں کے توں ہیں ہمیں اختیارات اور وسائل نہیں ملیں گے تو ہم کس طرح عوام کے مسائل حل کر سکیں گے ۔