ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے فیصلے پر بھارت اور نیپال میں ٹھن گئی ۔۔۔!!!

ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے فیصلے پر بھارت اور نیپال میں ٹھن گئی ۔۔۔!!!

کھٹمنڈو: ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بھارت نے کہا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی چوٹی کی پیمائش کرے گا ، نیپال کا کہنا ہے دوبارہ پیمائش کے لیے مہم میں بھارتی حکام کی شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

کچھ سائنسدانوں کے مطابق یہ ممکن ہے کہ دو سال قبل نیپال میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں کمی آئی ہو، تاہم بعض کا خیال ہے کہ اس میں اضافہ ہوا ہے۔

نیپال سروے ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کے مطابق، ماؤنٹ ایورسٹ کی پیمائش کا کام نیپال خود کرنا چاہتا ہے۔اس سے قبل سروے آف انڈیا نے اعلان کیا تھا کہ معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ دو سال قبل نیپال میں آنے والے زلزلے سے اس کی اونچائی میں کوئی تبدیلی آئی ہے یا نہیں۔

ایورسٹ کی بلندی 8 ہزار 848 میٹر بتائی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں