معین علی نے بھی پی ایس ایل میں شرکت سے معذرت کر لی

معین علی نے بھی پی ایس ایل میں شرکت سے معذرت کر لی

لاہور: اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی  کی وجہ سے  انگلش کرکٹر معین علی کی پی ایس ایل میں شرکت سے معذرت  کر لی ۔ معین علی کو گزشتہ روز ہی کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا . آل راؤنڈر نےایجنٹ کے ذریعے ٹیم انتظامیہ کو اپنی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کردیا .
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے فوری طور پر معین علی کی جگہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر بریڈ ہوج کو ٹیم کا حصہ بنا لیا .جو گزشتہ سیزن میں پشاور زلمے کی نمائندگی کر چکے ہیں . بیالیس سالہ ہوج آسٹریلیا کی جانب سے 6ٹیسٹ ،25ایک روزہ اور 15ٹی 20میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں .انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی . جس کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوج کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں شامل کرلیا .