رانا ثنا اللہ کی زینب کے والد سے پریس کانفرنس سے قبل کی گفتگو منظر عام پر آگئی

رانا ثنا اللہ کی زینب کے والد سے پریس کانفرنس سے قبل کی گفتگو منظر عام پر آگئی
کیپشن: rana sanaullah talk with zainab

لاہور:صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پریس کانفرنس سے قبل زینب کے والد کو ہدایات دیتے رہے کہ کیا بولنا ہے کیا نہیں ، اہم گفتگو منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سے قبل کی گفتگو منظر عام پر آ گئی ، رانا ثنا زینب کے والد کو ہدایات دے رہے تھے کہ کیا بولنا ہے کیا نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے زینب کے والد کو بتایا کہ آپ صرف ملزم کی سزا مطالبہ کریں گے اس کے علاوہ کوئی بات نہیں کرنی ہے لیکن صوبائی وزیر قانون کو یہ معلوم نہیں تھا کہ مائیک آن ہیں ۔

ایک شخص نے مائیک بند کرتے ہوئے زینب کے والد کےکان میں گفتگو کی اور غالب طور پر کسی بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔