زینب کے قاتل کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

زینب کے قاتل کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور: قصور میں ننھی زینب کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم،گرفت میں آگیا۔ملزم عمران کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائےگا ۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد کریں گے ۔ پولیس ملزم سے کی گئی تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں زینب قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی ۔

گزشتہ روز زینب کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملزم کےڈی این اے 100 فیصد میچنگ کےبعد پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا جس میں ملزم نے سیاہ کاریوں کا اعتراف کیا۔دل چاہتا ہے اس درندے کو چوک پر پھانسی دی جائے لیکن قانون کے تابع ہیں۔

اس موقع پر زینب کے والد نے شہباز شریف اور ان کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔زینب کی والدہ کہتی ہیں انہیں اپنی ننھی پری کے لیے انصاف کے سوا کچھ نہیں چاہیے۔ واضح رہے کہ زینب 5 جنوری کو لاپتا ہوئی تھی جس کی لاش 9جنوری کو شہباز روڈ سے ملی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں