امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، 2 طلبا ہلاک، 17 زخمی

امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، 2 طلبا ہلاک، 17 زخمی

بینٹن سٹی: امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 2 ساتھی طلبا ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کینٹکی کے شہر بینٹن سٹی میں پیش آیا جہاں مارشل کائونٹی ہائی اسکول میں پندرہ سال لڑکے نے فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس اور گورنر میٹ بیون نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں