امریکا کا دباؤ نہ پہلے قبول کیا نہ اب قبول کریں گے، خواجہ آصف

امریکا کا دباؤ نہ پہلے قبول کیا نہ اب قبول کریں گے، خواجہ آصف

سوئٹزر لینڈ: سوئٹزر لینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کو جہاں  موقع ملتا ہے وہ پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کا انہیں بھرپور جواب دیا جاتا ہے۔

امریکا سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ایٹمی پالیسی امریکا سے پوچھ کر نہیں بنانی اور نہ ہی اُن سے پوچھ کر ترمیم کرنی ہے۔

مخالفین پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہتے ہیں جن جماعتوں کو 2018 کے انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے۔ وہ گو مگو کی صورتحال پیدا کر رہی ہیں لیکن ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ وزیر خارجہ ڈیوس میں ہونے والی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرینگے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں