راؤ انوار کی گرفتاری اس کے پیٹی بھائیوں کیلئے امتحان بن گئی

راؤ انوار کی گرفتاری اس کے پیٹی بھائیوں کیلئے امتحان بن گئی

کراچی: پیٹی بھائی بھی منہ زور افسر پر ہاتھ ڈالنے کیلئے ہچکچاہٹ کا شکار ہو گئے۔ کراچی کے سچل تھانے میں سابق ایس ایس پی ملیر کے خلاف مقدمہ تو گزشتہ شام درج ہو گیا لیکن ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

سچل پولیس کے مطابق نقیب اللہ محسود کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کا مقدمہ راؤانوار، ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن سمیت آٹھ اہلکاروں کیخلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں اغواء، قتل، اعانت جرم اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔ ادھر سہراب گوٹھ میں نقیب اللہ کیلئے لگائے گئے تعزیتی کیمپ میں آج بھی مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں