راؤ انوار کا ایک اور غیر قانونی دھندا سامنے آ گیا

 راؤ انوار کا ایک اور غیر قانونی دھندا سامنے آ گیا

کراچی: سابق ایس ایس پی راو انوار کی سلطنت میں لگے تیل کے نجی کنوئوں کا سراغ نیو نیوز نے لگا لیا۔ ماہانہ لاکھوں روپے رشوت وصولی کی جا رہی تھی اور نیو نیوز نے ڈمپنگ ایریا اور لوڈنگ، ان لوڈنگ پوائنٹ بھی تلاش کر لیے۔

شاہ لطیف ٹائون تھانے کے عین سامنے مین نیشنل ہائی وے پر دکانوں میں غیر قانونی پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں۔

تھانہ گڈاپ ہو یا میمن گوٹھ ، شاہ لطیف ٹائون ہو یا بن قاسم پورے ضلع میں اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول و ڈیزل کا دھندا عروج پر تھا۔ کچے کے علاقے میں کئی ڈمپنگ پوائٹ قائم ہیں جبکہ فوٹیج میں ڈمپنگ پوائنٹس پر آئل ٹینکرز کو لوڈ اور ان لوڈ ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں