کشمیری نوجوان ٹرین کے سامنے لیٹ گیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کشمیری نوجوان ٹرین کے سامنے لیٹ گیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سرینگر:آئے دن سوشل میڈیا پر لوگ اپنے آپ کو مشہور کرنے کیلئے عجیب و غریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں اور اپنی جان تک کی بازی لگا دیتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو کشمیری نوجوان کی منظر عام پر آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے نوجوان کی اس حرکت پر شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کشمیری نوجوان ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ ہوا ہے  اس نے روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور تیز رفتار ٹرین اس کے اوپر سے گزر جاتی ہے،ٹرین کے گزرنے کے بعد نوجوان صحیح سلامت پٹڑی سے اٹھتا ہے اور اپنی اس بیوقوفی پر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ   نوجوان نے جو لباس پہنا ہوا تھا وہ ٹرین میں اٹک کر اس کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی مگر اس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھی یہ حرکت کرنے میں ذرا بھی عار محسوس نہیں کی۔عمر عبداللہ نے بھی نوجوان کی اس بیوقوفی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایسی حرکتوں سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

ویڈیو دیکھیں:

c759eca23aaeffd409696bade326a690