سابق وفاقی وزیر میاں غلام محمد احمد خان مانیکا کی اھلیہ انتقال فرما گئیں

سابق وفاقی وزیر میاں غلام محمد احمد خان مانیکا کی اھلیہ انتقال فرما گئیں

لاہور:پاکپتن سابق وفاقی وزیر میاں غلام محمد احمد خاں مانیکا کی اھلیہ قضائے الہٰی سے انتقال فرما گئی ہیں۔مرحومہ سابق ایم این اے احمد رضا خاں مانیکا، خاور فرید مانیکا اور فاروق احمد خاں مانیکا کی والدہ تھیں.

غلام محمد احمد خان مانیکا 2011 میں گردوں کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔ میاں غلام محمد احمد خاں مانیکا محمد خان جونیجو اور بے نظیر بھٹوکے دور حکومت میں وفاقی وزیر تھے۔

 مرحومہ بشری مانیکا کی ساس بھی تھیں۔