زینب قتل کیس: ملزم عمران 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

زینب قتل کیس: ملزم عمران 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور : زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی نقشبندی کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا،ملزم عمران کا عدالت میں اعترافی بیان سمیت فرانزک رپورٹ کا بائیوڈیٹا بھی پیش کیا گیا،عدلت نے ملزم عمران کا14روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا،ملزم کودوبارہ 8 فروری کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ننھی زینب کے درندہ صفت اور بھیڑیا نما قاتل عمران کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیاگیا ہے۔ ملزم عمران کوانسداد دہشتگردی عدالت کے جسٹس شیخ سجاد کی عدالت نمبر1میں پیش کیا گیا ہے۔عدالت نے پوچھا کہ ملزم کاپولی گرافک کیا گیا ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے10بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم کی داڑھی سے متعلق عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم نے زیادتی اور قتل کے بعد داڑھی منڈوالی تھی۔جس پرعدالت نے عمران کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ تاہم عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کیلئے 15دن کی استدعا کی گئی تھی۔ ملزم عمران کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔تمام افراد کواحاطہ عدالت سے باہرنکال دیا گیا۔ عدالت میں ملزم عمرن کے سیریل کلر ہونے سے متعلق بھی تمام شواہد پیش کیے گئے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روزپنجاب پولیس نے ملزم عمران کوپاکپتن سے گرفتار کیا۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور زینب کے والدین سمیت پوری قوم نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کوقانون کے مطابق چوک چوراہے میں سرعام پھانسی دینے کاحکم دیا جائے۔