نواز شریف کا 27 جنوری کا اجتماع مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا:کیپٹن (ر) صفدر

فیصل آباد:کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ 27 جنوری کا نواز شریف کا اجتماع مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا ، ن لیگ کی یوتھ بہنوں ، بیٹیوں کی عزت کرنا جانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے فیصل آباد میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے ، 27 جنوری کا اجتماع مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی یوتھ بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنا جانتی ہے ، نواز شریف کو نااہلوں نے نااہل کیا ہے  ، نواز شریف آج بھی عوام کے وزیر اعظم ہیں۔