ملزم عمران کی والدہ زینب کے گھر میں کام کاج کرتی تھی

ملزم عمران کی والدہ زینب کے گھر میں کام کاج کرتی تھی

لاہور : زینب قتل کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم عمران کی والدہ زینب کے گھر میں کام کاج کرتی تھی۔
روزنامہ نئی بات کے مطابق ملزم عمران کی والدہ سلمیٰ نے ایک سال تک زینب کے گھر پر کام کیا تھا تاہم اس نے نے چند ماہ پہلے ہی زینب کے گھر سے کام چھوڑا تھا۔ والدہ کی وجہ سے عمران کی بھی زینب کے گھر والوں سے شناسائی تھی جبکہ ننھی زینب بھی ملزم کو جانتی تھی اسی لئے اس کے ساتھ چلی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزم عمران کی والدہ اور چچا نے بتایا تھا کہ انہیں ٹی وی پر فوٹیج دیکھنے کے بعد شک تو ہوا تھا اور باتیں بھی شروع ہوئیں کہ اس کی شکل عمران سے ملتی ہے مگر کسی نے پولیس کو بتانے کی زحمت نہیں کی۔ ملزم عمران کے والد کا انتقال گذشتہ سال 12 دسمبر کو ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نہ صرف سیریل کِلر یعنی سلسلہ وار قاتل ہے بلکہ ایک سیریل پیڈوفائل بھی ہے جو نفسیاتی حد تک بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث تھا۔
ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ وہ پکڑے جانے کے ڈر سے بچوں کا گلا گھونٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتارتا تھا۔