پاکستان کی امریکی ڈرون حملے کی مذمت،دو طرفہ تعاون کیلئے نقصان دہ قرار

پاکستان کی امریکی ڈرون حملے کی مذمت،دو طرفہ تعاون کیلئے نقصان دہ قرار
کیپشن: pakistan foreign office america Dron attack پاکستان دفتر خارجہ امریکہ ڈرون حملہ

اسلام آباد:پاکستان کی کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت ، یکطرفہ حملے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک امریکہ تعاون کیلئے نقصان دہ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس طرح کے یکطرفہ حملے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک امریکہ تعاون کیلئے نقصان دہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی موجودگی دہشتگردوں کو گھل مل جانے میں مدد دیتی ہے ، پاکستان افغان مہاجرین کی جلد واپسی پر زور دیتا آ رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ پر قابل عمل کارروائی کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں ، انٹیلی جنس شیئرنگ سے فورسز اپنے علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتی ہیں۔

امریکی ڈرون حملے میں افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔