قومی ٹیم کو ٹی 20 سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے

قومی ٹیم کو ٹی 20 سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے

آکلینڈ: ون ڈے سیریز ہارگئے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کے لالے پڑگئے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ لائن نے دھوکہ دیا۔دوسرے مقابلے کے لئے شاہینوں نے نیٹ پرطویل پریکٹس کی۔ کپتان سرفراز سیریز میں واپسی کے لئے پر امید ہیں اورکہتے ہیں کہ دوسرا میچ جیتنے کے لئے ہر کھلاڑی کو ذمہ داری دکھانا ہوگی۔

ون ڈے سیریز میں بلیک واش،ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز میں برا حال اورپہلے میچ میں شکست،سیریز بچانے کے لالے پڑگئے۔

گرین شرٹس کا مشکلات سے نمٹنے کا عزم سامنےآگیا۔شاہینوں نے نیٹ پر خامیاں سدھاریں۔بلے بازوں کو دھواں دھار بیٹنگ کی ٹپس دئیے گئے۔

بالرز کی لائن و لینتھ کوچز نے بہتر بنائی۔فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دے گئی۔

 کپتان سرفراز احمد سیریز بچانے کے لئے پر عزم ہیں اورکہتے ہیں کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت ٹیم سیریز میں واپس آئے گی.