شیخ رشید کا سرکاری خرچ پر اپنڈکس کا کامیاب آپریشن

شیخ رشید کا سرکاری خرچ پر اپنڈکس کا کامیاب آپریشن

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سرکاری خرچ پر اپنا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو اپنڈکس کی درد کی وجہ سے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر قبل ان کا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا اپنڈکس کا آپریشن کامیاب رہا البتہ شیخ رشید کو چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔تاہم اس علاج کا تمام خرچ پالیمنٹ کی جانب سے اٹھا یا گیا کیونکہ وہ استعفیٰ کے دعوے کے باوجود تاحال ایم این اے ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ رشید نے 17 جنوری کو مال روڈ لاہور پر گرینڈ اپوزیشن احتجاجی جلسے میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہوئے استعفیٰ کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب تک انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا۔