پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی کی وجہ سامنے آگئی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں لگاتا چھ میچز میں شکستوں نے گرین شرٹس کا مورال خراب کردیا۔ فاسٹ بالر ناکامیوں سے پریشان ہیں۔ حسن علی اور محمد عامر نے کوچ مکی آرتھر سے آرام کا مطالبہ کردیا۔

 کیویز کے ہاتھوں مسلسل دھنائی کےبعدپاکستان کی پیس بیٹری بیٹھ گئی۔حسن علی اور محمد عامر کی ہمت جواب دے گئی۔ دونوں بالرز تھک گئے اورکوچز سے  آرام کا مطالبہ کردیا۔مکی آرتھر نے بالرز کی اپیل مسترد کردی۔

 کوچ کاکہناہےکہ دو میچز رہ گئے ہیں ۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سیریز کا سوال ہے،آرام نہیں دیا جاسکتا۔سرفراز احمد کو بھی کوچ نے ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کا حکم سنا دیا۔محمد حفیظ کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی نہ کھلانے کا فیصلہ کرلیا۔احمد شہزاد کی دوسرے میچ میں شرکت کا امکان ہے۔