مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم بن سکتی ہیں:گورنر سندھ

مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم بن سکتی ہیں:گورنر سندھ
کیپشن: News talk governor sindh muhammad zubair گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی:گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ رائو انوار نے خود میڈیا پر کہا کہ نقیب اللہ کو پولیس مقابلے میں مارا ، رائو انوار نے خود اپنے لیے مشکلات پیدا کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ رائو انوار نے خود میڈیا پر کہا کہ نقیب اللہ کو پولیس مقابلے میں مارا ، رائو انوار نے خود اپنے لیے مشکلات پیدا کر لی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران نقیب اللہ کو بے قصور قرار دیا گیا ہے ، تحقیقات کے دوران رائو انوار خاطر خواہ جواب نہیں دے سکے ، ن لیگ نے 2006 میں بے نظیر بھٹو کیساتھ میشاق جمہوریت پر دستخط کیے ، زینب قتل کیس نے عوام کو متحد کر دیا ، ایسے کیسز پورے پاکستان میں ہوتے ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈین شہری رکھتے ہیں ، سانحہ ماڈل ٹائون میں پوچھنا چاہئے کہ پہلے پتھرائو کیوں کیا گیا ، پی ٹی آئی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود تسلیم کر چکے ہیں مجھے جسٹس کھوسہ نے کہا کہ آپ آئیں ۔

سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے سے زیادہ مضحکہ خیز فیصلہ نہیں ہو سکا ، مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہو سکتی ہیں۔