الزام تراشی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ بن گئی ہے:خواجہ سعد رفیق

الزام تراشی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ بن گئی ہے:خواجہ سعد رفیق
کیپشن: pmlmn khawaja saad rafique مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق

کوہاٹ:وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلاف رائے ہو سکتی ہے مگر دشمنی نہیں ، الزام تراشی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ان خیالات کا اظہار کوہاٹ میں راوالپنڈی کوہاٹ ریلوے کار کے افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ میںکسی کو لعنتی نہیں سمجھتا ، گالی کا جواب دلیل سے دیتے ہیں ، 70 سال گزرنے کے باوجود ہم اپنے ملک میں بنیادی مسائل حل نہ کرسکے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ضمیر فروشوں کی بار بار مداخلت سے ملک آگے نہیں چل سکا ،بچوں کو ایک چمکتا دھمکتا پاکستان دینا ہے ۔

عمران خان کا قصورنہیں ہے کیونکہ وہ سیاست کی اخلاقیات سے لاعلم ہے۔رکاوٹوں کے باوجود 2013میں قوم سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنا دیا ہے ، بلوچستان اور کراچی میں امن کی فصل لہلہانے لگی ہے۔