آرمی چیف سے رائل سعودی آرمی کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف سے رائل سعودی آرمی کے وفد کی ملاقات
image by ISPR

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے وفد نے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی کو بھرپور تعاون دینے کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے، سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی رائل آرمی کے وفد نے ملاقات کی۔ سعودی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاد بن حمد الروالی نے کی۔ ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلٰی پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے پاک فوج کے متعلق خیالات پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پرپھول چڑھائے۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔