فنانس بل2019، درآمد موبائل اور سیٹلائٹ فونز پر سیلز ٹیکس میں بے تحاشہ اضافہ

فنانس بل2019، درآمد موبائل اور سیٹلائٹ فونز پر سیلز ٹیکس میں بے تحاشہ اضافہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ ،،سکرین گریب نیونیوز

اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں فنانس بل 2019 پیش کر دیا جس میں درآمدی موبائل اور سیٹلائٹ فون پر سیلز ٹیکس کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ۔

قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے درآمدی موبائل پر کم ٹیکس لگا رہے ہیں جبکہ صاحب استطاعت لوگوں پر درآمدی موبائل لانے پر ٹیکس پڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 30 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل پر سیلز ٹیکس 150 روپے ہو گا۔30 سے 100 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر 1470 روپے سیلز ٹیکس عائد ہو گا ۔100 سے 200 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر 1870 روپے سیلز ٹیکس عائدکیا جائے گا ۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ 200 سے 350 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر 1930 روپے سیلز ٹیکس عائد ہو گا ۔350 سے 500 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر سیلز ٹیکس 6000 روپے سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔500 ڈالر سے زائد قیمت کے درآمدی موبائل پر 10300 روپے سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔