امریکی ریاست فلوریڈاکے بینک میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈاکے بینک میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک
کیپشن: Image by KXAN News

فلوریڈا:امریکی ریاست فلوریڈاکے بینک میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 21سالہ حملہ آور کوگرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ کا واقعہ سیبرنگ میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آورنے بینک میں موجودلوگوں کویرغمال بنالیاتھا اوراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔