وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
تصویر بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔


ذرائع کے مطابق 17نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں متعدد امور زیر غور آئیں گے۔15جنوری کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے ، پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کراچی کے ملازمین پر پاکستان ایسنشل سروسز مینٹی ننس ایکٹ 1952 کے اطلاق کی سمری پیش کی جائے گی۔