سابق وزیراعظم سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن

سابق وزیراعظم سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ سکرین نیو نیوز۔۔۔ سابق وزیراعظم سے خاندان کے افراد کے علاوہ پارٹی رہنماء اور اہم کارکن ملاقات کریں گے

لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، نواز شریف سے اہلخانہ، پارٹی رہنما سمیت متعدد افراد ملاقات کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے ،سابق وزیراعظم سے خاندان کے افراد کے علاوہ پارٹی رہنماء اور اہم کارکن ملاقات کریں گے ۔

اس موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن صفدر کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل جائیں گی ۔گزشتہ ملاقاتوں کی طرح مریم نواز گھر سے اپنے والد کے لیے پسند کے کھانے بھی تیار کر کے لائیں گی ۔