سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں:وزیراعظم عمران خان

سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں:وزیراعظم عمران خان
کیپشن: تصویر بشکریہ عمران خان ٹوئٹر

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو پیشکش کردی ہے کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن چاہے تو جوڈیشل کمیشن کے لیے اپنے لوگ بھی نامزد کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ انسانی المیہ ہے ، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لینگے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکواسلام آبادبلالیا۔اہم بیٹھک میں آج جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر بات چیت ہوگی جبکہ پولیس نظام میں اصلاحات پر بھی صلاح مشورے کیے جائیں گے۔ادھر سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے لاہور میں فیروزپور روڈ پر دھرنا دو دن کیلئے موخر کردیا۔

مظاہرین نے سامان، جیولری، کیش ،کپڑے اور کاغذات واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔