پاکستان پر دو سال کے لئے انٹرنیشنل ہاکی کے دروازے بند ہو گئے

پاکستان پر دو سال کے لئے انٹرنیشنل ہاکی کے دروازے بند ہو گئے
کیپشن: Image by The Hockey Paper ‏twitter

لاہور:پاکستان پر دو سال کے لئے انٹرنیشنل ہاکی کے دروازے بند ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ سے پاکستان کو نکال دیا جبکہ ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی پر پانچ کروڑ سے زیادہ کا جرمانہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے پر دو سال کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

پرو ہاکی لیگ کے لئے لگایا گیا لاہور میں کیمپ بھی ختم کردیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے کے ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے میچز کے انتظامات پر اٹھنے والے اخراجات بطور جرمانہ پاکستان کو ادا کرنا ہوں گے جو ساڑھے 4کروڑ کے لگ بھگ ہوسکتے ہیں۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اپنی پریس ریلیز میں پاکستانی ٹیم کی عدم شرکت کی تصدیق کردی۔


پی ایچ ایف نے لیگ میں شرکت سے معذرت کے بارے میں آگاہ کیا اور لکھا کہ ٹیم ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں شرکت نہیں کرپائے گی۔


خیال رہے کہ ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں جاری اورپروگرام کے مطابق 2 فروری کو ارجنٹائن کیخلاف پہلے میچ میں حصہ لینا تھا،اس کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم اینڈ اوے میچز شیڈول تھے۔