سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے:نواز شریف کا اظہار افسوس

سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے:نواز شریف کا اظہار افسوس
کیپشن: تصویر بشکریہ عندلیب عباس ٹوئٹر

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں ملاقاتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ بغیر تصدیق اسطرح بے گناہوں کا خون نہیں بہانا چاہئے تھا جبکہ سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے فوری طور ملتان موٹروے کھول دے، حکومت نے چھ ماہ ضائع کردئیے گئے اگر موٹروے کھل جاتا تو آمدن ہوتی جبکہ میاں نواز شریف رہنماؤں کو گفتگو میں شعر سناتے رہے اور کہا کہ مجھ سے ملنے کیلئے جو بھی آتا ہے خوش آمدید کہتا ہوں،صحت بالکل ٹھیک ہے اور حوصلے بلند ہیں،سی پیک کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائی تاکہ ملک خوشحال ہو۔

بعدازاں مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں نے نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے،ذاتی معالج کو ان تک رسائی دی جائے۔

خرم دستگیر بولے حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو عوام اٹھ کھڑی ہوگی۔طلا ل چودھری نے کہامنی بجٹ کی طرح یہ حکومت بھی منی ثابت ہوگی۔ سابق لیگی رکن قومی اسمبلی قیادت کے خلاف بولنے پر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیا۔