اداکارہ سارا علی خان نے جھانوی کیساتھ موازنے کو مکمل مذاق قرار دیدیا

اداکارہ سارا علی خان نے جھانوی کیساتھ موازنے کو مکمل مذاق قرار دیدیا
کیپشن: Image by India Today Showbiz ‏ twitter

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان نے ان کے اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ موازنہ کو مکمل مذاق قرار دے دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سارا علی خان سے ایک انٹرویو میں ان کا اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ موازنہ کئے جانے کے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں سارا نے کہا کہ جھانوی کپور بہت اچھی اداکارہ ہیں اور ہم دونوں کے درمیان موازنہ بالکل مذاق ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اور جھانوی کی تصاویر کے مجموعہ اور ”ان میں سے کون بہتر ہے“ کے سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھانوی کپور کے کام کی عزت کرتی ہیں اور ان لوگوں کی بھی جو ان تصویروں کا مجموعہ بناتے اور اس سے کمائی کرتے ہیں، لہذا کبھی مجھے پسند کیا جاسکتا ہے اور کبھی جھانوی کو۔