حکومت سندھ نے غیر شادی شدہ پولیس اہلکاروں کو خوشخبری سنادی

حکومت سندھ نے غیر شادی شدہ پولیس اہلکاروں کو خوشخبری سنادی
کیپشن: آفیشل فوٹؤ۔۔ سندھ پولیس فیس بک پیج ۔۔۔۔ شادی ہونے کے ایک ماہ کے اندر تمام کاغذات جمع کروانے ہوں گے

کراچی : سندھ پولیس کی جانب سے شہید ملازمین کے دو بچوں کے لیے خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

ا ے آئی جی ویلفئیر ڈاکٹر رضوان نے بتا یا کہ ماضی میں نکاح نامہ جمع کرانے کی صورت میں خصوصی شادی گرانٹ دی جاتی تھی مگر اب شادی گرانٹ ایڈوانس میں ملے گی ۔تاہم شادی ہونے ایک ماہ کے اندر پولیس ملازمین کو اصل نکاح نامہ اور دیگر دستاویزات پیش کرنا ہوں گی ۔

خصوصی گرانٹ کے ذریعے پہلی شادی کرنے والؤں کو 50000 ہزار تک گرانٹ ملا کریگی ۔گرانٹ کے حصول کے لیے پولیس اہلکار کو خود کو کنوارا ثابت کرنا ہوگا اور یہ گرانٹ صرف پہلی شادی کرنے والؤں کو ہی ملے گی ۔شادی ہونے کے ایک ماہ کے اندر تمام کاغذات جمع کروانے ہوں گے۔

ڈاکٹر رضوان کا مزید کہناتھا کہ گرانٹ کے حصول کے ملازمت کا تقرر نامہ ، کنوارا ثابت کرنے کے لیے نادرا کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ( ایف آر سی) اور شادی کا دعوت نامہ جمع کرانا لازمی ہوگا۔