سرفراز احمد اور فلیوکوایو کے درمیان مفاہمت سے پاکستانی کپتان سزا سے بچ سکتے ہیں

سرفراز احمد اور فلیوکوایو کے درمیان مفاہمت سے پاکستانی کپتان سزا سے بچ سکتے ہیں
کیپشن: فو ٹو بشکریہ ۔۔۔ ٹین سپورٹس آفیشل سکرین گریب

دبئی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں ۔دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی پر جملے کسنے پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا ہے اور ان کیخلاف آج فیصلہ متوقع ہے ۔ فیصلے میں سرفراز احمد پر جرمانہ اور سزا ہو سکتی ہے اور مزید انہیں ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے جا سکتے ہیں تاہم سرفراز احمد کت بچنے کی ایک صورت ہے اور وہ افریقی کھلاڑی فلیوکوایو کیساتھ مفاہمت ہے ۔

سرفراز احمد اور فلیوکوایو  کے درمیان اگر مفاہمت ہو جاتی ہے تو پاکستان کپتان کارروائی سے بچ سکتے ہیں ۔ آئی سی سی میں ایسے قوانین موجود ہیں جس سرفراز احمد سزا سے بچ سکتے ہیں ۔ آئی سی سی کوڈ کی شق 4.3 کے تحت دونوں کھلاڑی راضی ہوں تو مفاہمت ہوسکتی ہے۔مفاہمت کیلئے سرفراز احمد پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیں ۔

مفاہمت نہ ہونے کی صورت میں سرفراز احمد پرجرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے۔سرفراز احمد کو ڈی میرٹس پوائنٹس بھی مل سکتےہیں۔آئی سی سی اینٹی ریس ازم کوڈ میں کارروائی سے بچ جانے کا امکان ہے۔آئی سی سی کے وکلاء اس وقت معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔