عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہنے پر مراد سعید نے اپوزیشن لیڈر کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہنے پر مراد سعید نے اپوزیشن لیڈر کو آڑھے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرنےمنتخب وزیراعظم کےبارےمیں سیلیکٹڈکالفظ استعمال کیا۔ کل عوام کیلئے بجٹ پیش کیا گیا  جس پر بات کرنے کیلئے اپویشن کے باس کوئی دلیل نہیں ۔ زرداری صاحب سے گزارش ہے کہ وہ ہمیں نہیں بلاول بھٹو کو سیاست سکھا دیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل عوام کے لیے بجٹ پیش کیا گیا جس پر بات کرنے کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے ۔اپوزیشن اراکین احتجاج بھی اسی لیے کر رہے کہ ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈرنےمنتخب وزیراعظم کےبارےمیں سیلیکٹڈکالفظ استعمال کیامیں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ  سلیکٹڈ وزیراعظم وہ ہوتاہےجسےآئی جےآئی بناکروزیرخزانہ بنوایاجائےپھروزیراعظم بنایاجائے۔آصف زرداری کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آصف علی زرداری ہمیں  کہتے تھے میں سیاست سکھاؤں گا میری ان سے گزارش ہے کہ آپ بلاول کو سیاست سکھا دیں ہمیں معاف کر دیں۔

نواز شریف کے حؤالے سے بات کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ان کا لیڈرآج کرپشن الزام ثابت ہونےپرکوٹ لکھپت جیل میں بندہے۔انہوں  نے کہا کہ ان کا وزیر اعظم باہر جاتا تھا تو قطری خطوط لاتا تھا۔ہمارا منتخب وزیراعظم باہرجاتاہےتو پاکستانیوں سےخطاب کرتا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اس کے ذمے دار شہبازشریف اور رانا ثنااللہ تھے۔

مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی سے باہر چلے گئے ۔