پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20آج کھیلا جائیگا


لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج  کھیلا جائے گا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے ہو گا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم خشک سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کے لئے سیریز کے تمام میچوں میں فتح حاصل کرنی ہو گی۔  اگر پاکستان کو تین میں سے ایک میچ بھی شکست ہوئی تو قومی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہوجائےگی۔

گرین شرٹس کی قیادت نوجوان بلے باز بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، احسان علی، محمد افتخار، محمد رضوان، عماد بٹ، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، موسی خان ، محمد حسنین اور عثمان قادر شامل ہیں۔

محمود اللہ کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم متوازن دیکھائی دے رہی ہے۔ تمیم اقبال ،سومیا سرکار اور مستفیض الرحمان کے علاوہ ٹیم میں کئی باصلاحیت نوجوان کرکٹرز ہیں۔

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ پاکستان نے اب تک 10 میچوں میں سے 8 جیتے اور صرف 2 ہارے ہیں۔

پہلے ٹی 20 میچ  میں احسن رضا اور شوزوب رضا امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سری لنکا کے رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔