دورہ ڈیووس کے بعد وزیراعظم  عمران خان  وطن  پہنچ گئے

  دورہ ڈیووس کے بعد وزیراعظم  عمران خان  وطن  پہنچ گئے


اسلام آباد:ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے،ڈیووس میں وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی ممالک کے رہنمائوں، کاروباری افراد اور کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنمائوں کی خصوصی توجہ کے مرکز بنے رہے، ان کے ساتھ کئی ممالک کے رہنمائوں، کاروباری افراد اور کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں۔

اپنے دورے میں عمران خان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خصوصی ملاقات کی، گذشتہ روز جرمن چانسلر  سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی ، جس میں  انہوں نے وزیر اعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت دی۔

عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ کی صاحب زادی اور مشیر ایوانکا سے بھی ملاقات ہوئی جس میں تعلیمی پروگرام پر گفتگو ہوئی، فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر، یوٹیوب کی سی ای او، سیمنز کمپنی کے سی ای او سمیت دیگرعالمی رہنمائوں، کاروباری شخصیات سمیت سرمایہ کاروں نے بھی ملاقاتیں کیں۔