ہاروی وائنسٹن نے بےدردی سے میرا ریپ کیا تھا‘ امریکی اداکارہ اینا بیلا

ہاروی وائنسٹن نے بےدردی سے میرا ریپ کیا تھا‘ امریکی اداکارہ اینا بیلا

نیویارک : امریکہ کی نامور اداکارہ اینابیلا شیورہ نے ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف زیر سماعت مقدمے میں بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ پروڈیوسر نے 25 سال قبل ان کے گھر میں ان کا ریپ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینابیلا شیورہ نے عدالت کے سامنے ہاروی وائنسٹن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ زبردستی ان کے فلیٹ میں گھس گئے تھے اور انہوں نے ان پر حملہ بھی کیا۔

اداکارہ کے مطابق'1993 سے 1994 کے دوران میری ملاقات ہولی وڈ پروڈیوسر سے ہوئی، ہم ملتے اور ساتھ رات کا کھانا بھی کھاتے تھے، ایک رات ہاروی وائنسٹن نے مجھے میرے فلیٹ تک لفٹ دینے کی پیشکش کی جسے میں نے قبول کرلیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'جیسے ہی میں اپنے گھر میں داخل ہوئی تو تھوڑی دیر میں ہی محسوس ہوا کہ دروازے پر کوئی ہے، جب دروازہ کھولا تو سامنے ہاروی وائنسٹن کھڑے تھے جنہوں نے مجھے دھکا دیا، زبردستی کمرے میں لے کرگئے اور بعدازاں مجھے جنسی ہراساں کیا۔

اینابیلا شیورہ کے مطابق وہ اس دوران خود کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہیں لیکن ہاروی وائنسٹن نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب 67 سالہ ہاروی وائنسٹن نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔