پہلا ٹی 20:بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی 20:بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


لاہور: ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے  حارث روف ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ احسان علی کو بھی ٹی 20 کیپ دی گئی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم کپتان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے ہو گا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم خشک سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کے لئے سیریز کے تمام میچوں میں فتح حاصل کرنی ہو گی۔  اگر پاکستان کو تین میں سے ایک میچ بھی شکست ہوئی تو قومی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہوجائےگی۔

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ پاکستان نے اب تک 10 میچوں میں سے 8 جیتے اور صرف 2 ہارے ہیں۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں احسن رضا اور شوزوب رضا امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سری لنکا کے رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔