پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

لاہور :پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی ،پاکستان کی طرف سے شعیب ملک نے بہترین اور ذمہ دار بیٹنگ کرتے ہوئے 58رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔


 قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ تمیم اقبال اور محمد نعیم نے 71 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر تمیم اقبال شاداب خان کی گیند پر ڈبل لیتے ہوئے رن آوٹ ہو گئے۔انہوں نے39 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دی ،پاکستان کی طرف سے شعیب ملک 58،احسن علی 36رنز بنا کر نمایاں رہے ،جبکہ محمد حفیظ 17،افتخار احمد نے 16رنز بنائے ۔