نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر

نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ہر صورت نوازشریف اسپتال میں داخل ہو جائیں گے، سرجن کی دستیابی کے بعد ہی دن بتا سکوں گا، بائی پاس کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، اینجوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔


 

جمعہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے ہر صورت نوازشریف اسپتال میں داخل ہو جائیں گے، سرجن کی دستیابی کے بعد ہی دن بتا سکوں گا، بائی پاس کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

حسین نواز نے کہا کہ گروں میں تکلیف کے پیش نظر ادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا، انجیوگرام ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کا گردوں پر گہرا اثر پڑتا ہے، انجیوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔