گیم آف تھرونز کے مداحوں کے لئے خوشخبری

گیم آف تھرونز کے مداحوں کے لئے خوشخبری
سورس: File photo

گیم آف تھرونز کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ بی او نے سیاسی کشمکش اور اقتدار کی جنگ سے بھرپور گیمر آف تھرونز طرز پر ایک اور سیریز شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایچ بی او کے مطابق گیم آف تھرونز کے پریکوئل’ ٹیلز آف ڈنک اینڈ اِیگ‘ کی کہانی پر کام جاری ہے۔خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کا شمار مقبول ترین ڈرامہ سیریز میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سیریز نے اب تک47 ایمی ایوارڈز جیتے ہیں جو کسی بھی ڈرامے کی جانب سے جیتے جانے والے سب سے زیادہ ایوارڈز ہیں۔