عوام احتیاط کریں، وبائی مرض نے مزید 48 پاکستانی شہریوں کی جان لے لی

People beware, the epidemic has claimed the lives of 48 more Pakistanis
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: عالمی وبا کے وار میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وبائی مرض سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اڑھتالیس شہری اس موذی اور مہلک مرض کے ہاتھوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ ڈیٹا کے مطابق 48 اموات کے اضافے کے بعد پاکستان میں مجموعی طور پر اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہزار دو سو پچانوے ہو چکی ہے۔

ڈیٹا کے مطابق صرف ایک روز میں ای ہزار پانچ سو چورانے نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اس مرض میں مبتلا شہریوں کی تعداد پانچ لاکھ بتیس ہزار چار سو بارہ ریکارڈ ہوئی ہے۔

پاکستان میں اس مرض میں مبتلا جو مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان کی تعداد چونتیس ہزار چھ سو اٹھائیس اور اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ چھیاسی ہار چار سو 89 تک پہنچ چکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبائی کیسوں کی تعداد چالیس ہزار سات سو تیرہ، خیبر پختونخوا میں پینسٹھ ہزار دو سو ستاسی، سندھ میں دو لاکھ چالیس ہزار پانچ سو ستر، پنجاب میں ایک لاکھ ترپن ہزار چار سو دس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار سات سو چھتیس، آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار سات سو پچانوے اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار نو سو ایک رپورٹ ہوئی ہے۔

عالمی وبا سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ پنجاب کو اٹھانا پڑا۔ اس صوبے میں عالمی وبا سے چار ہزار پانچ سو اکسٹھ، سندھ میں تین ہزار آٹھ سو اٹھاسی، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو بتیس، اسلام آباد میں چار سو پینسٹھ، گلگت بلتستان میں ایک سو دو، بلوچستان میں ایک سو ترانوے اور آزاد کشمیر میں دو سو چورانوے شہری موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔