وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات کسی میں نہیں، فواد چودھری

No one has the courage to bring a no-confidence motion against the Prime Minister, Fawad Chaudhry
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کیسی جماعت میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں ہے۔

فواد چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان، اپوزیشن والے استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رک گئے۔ جلسے پر رکنے کے بعد عدم اعتماد کی گفتگو شروع ہوئی۔ اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف کیسز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تاحیات نااہلی اور عمر قید سے بچ گئے تو غنیمت ہوگی۔

دوسری جانب معان خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اندازہ نہیں تھا ان کا مقابلہ عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہیں لگا آگے پرویز مشرف ہے جس نے کلثوم نواز کے ایک جلسے کے بعد گھٹنے ٹیک دئیے تھے۔

شہباز گل نے کہا کہ پرویز مشرف نے این آر او شریف برادران کو دیا جس کے جرمانے پاکستان آج تک ادا کر رہا ہے۔ اس بار بھی انہوں نے وہی پرانا طریقہ اپنایا۔ جلسے جلوس، گالی گلوچ اور قومی اداروں پرحملہ ان کا پرانا وطیرہ ہے۔

معاون خصوصٰ نے کہا کہ این آر او لینے کیلئے ایک طرف شہباز شریف پاؤں میں جبکہ دوسری طرف محمد زبیر عمر چوکھٹ پر،تیسری طرف مریم نوازاور مولانا فضل الرحمان سٹیج پر دھونس دھمکی کے ساتھ موجود ہیں۔

ان کا کہان تھا کہ چوتھی طرف بلاول کبھی ہاں کبھی ناں کر رہے ہیں لیکن ان کی سب چالوں کے باوجود این آر او نہیں ملے گا، سامنے عمران خان کھڑا ہے۔