بھارتی اداکارہ ورون دھون اور نتاشانے بیاہ رچا لیا

بھارتی اداکارہ ورون دھون اور نتاشانے بیاہ رچا لیا
سورس:   File photo

ممبئی، بھارتی اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال نےشادی کرلی ۔ 

 شادی کی تقریب مہاراشٹرا کے علی باغ کے مینشن ہاؤس میں ہوئی جہاں دونوں نے قریبی رشتے داروں اور فلمی شخصیات کے سامنے پھیرے لیے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے رات 8 بجے پھیرے لیے اور یوں ان کی پرانی دوستی شادی کے رشتے میں بدل گئی۔رپورٹس کے مطابق ورون اور ان کے خاندان کے افراد نے منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے جبکہ دلہن نے شادی پر خود کے ہی ڈیزائن کردہ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔دونوں کی شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں جس  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پھیرے لے رہے ہیں۔بعد ازاں یہ جوڑی علی باغ کے باہر موجود کیمرا مین اور فوٹو گرافر کے سامنے بھی آئی اور تصاویر کھنچوائیں۔