نئے پاکستان میں غریب بھوک سے مر رہے ہیں کیونکہ یوٹرن پی ایم’’ایماندار‘‘ ہے:فوزیہ قصوری 

Fauzia Kasuri, Pakistani Politician, Tehreek-e-Insaf

لاہور :پاکستان تحریکِ انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ تمام بڑے مافیاز آج بھی پنپ رہے ہیں کرپشن عروج پر ہے لیکن ہمارا پی ایم ایماندار ہے ۔

فوزیہ قصوری نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ایک وقت تھا جب تحریک انصاف نے کرپشن اور احتساب کی بات کرکے ہم سب کو بے وقوف بنایا تھا لیکن وقت گزر گیا ،اب لوگ بیوقوف نہیں بنیں گے ۔

54cc332ce2e24ca74526e9f2cb9926e2

تحریک انصا ف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے کہا تمام بڑے مافیا پہلے ہی کی طرح پنپ رہے ہیں ،کرپشن عروج پر ہے نئے پاکستان میں غریب بھو ک سے مر رہے ہیں کیونکہ یوٹرن پی ایم ایماندار ہے ۔

فوزیہ قصوری نے کہا ہماری دعا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنی غلطی کا احساس ہو، اللہ پاک  مدد کرے۔