ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ، پہاڑوں نے برف کی چار اوڑھ لی

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ، پہاڑوں نے برف کی چار اوڑھ لی

ملک بھر میں جنوری  میں جاڑا جوبن پر ہے ، بالائی علاقوں   مری، ناران، کالام، سوات، سکردو، وادی نیلم  نے سفید  برف  کی چادر  اورڑھ رکھی ہے ۔

ملک میں سب سے   کم درجہ حرارت  استور  میں منفی 9، ہنزہ  میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دیر بالا  میں آسمان سے گرتے سفید موتیوں نے وادی کا حسن مزید نکھار دیا۔

پنجاب اور سندھ   میں بھی  سردی کی شدت برقرار ہے، کراچی میں صبح سویرے یخ بستہ ہوائیں چلنےسے، درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔شمالی بلوچستان میں سخت سردی کے باعث زیارت میں درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

برفباری کے باعث پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، زیارت کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

ذرائع کےمطابق مختلف علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔