عمران خان کا نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی تقرری کے خلاف احتجاج کا اعلان

عمران خان کا نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی تقرری کے خلاف احتجاج کا اعلان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان  نے پنجاب کے  نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی تقرری کے خلاف  آج احتجاج  کا اعلان کیا ہے ۔ 

پی ٹی ائی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ محسن نقوی پی ٹی آئی  کے بدترین دشمن ہیں، محسن نقوی نے پی ٹی آئی کی  حکومت گرانے کیلئےپورازورلگایا۔

پی ٹی آئی کے  چیئرمین عمران خان کی کال پر پارٹی آج  نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کے خلاف احتجاج کرئے گی ۔