عمران خان کو شکست ، شہباز شریف جیت گئے ،پی ٹی آئی کے تمام ارکان کے استعفے منظور

عمران خان کو شکست ، شہباز شریف جیت گئے ،پی ٹی آئی کے تمام ارکان کے استعفے منظور
سورس: File

اسلام آباد: حکومتی اتحاد نے عمران خان کو شہباز شریف حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ اب صرف قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان ہی بچے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ اب قومی اسمبلی میں عمران خان کا حامی کوئی بھی رکن نہیں ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔ اب الیکشن کمیشن کسی بھی وقت پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی میں واپسی کے اعلان کے بعد سپیکر قومی اسمبلی پہلے ہی 35، 35 استعفے منظور کرچکے ہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔ اب باقی 43 ارکان کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں