شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، بھارت نے وزیر خارجہ اور چیف جسٹس کو دعوت نامہ بھجوا دیا 

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، بھارت نے وزیر خارجہ اور چیف جسٹس کو دعوت نامہ بھجوا دیا 
سورس: File

اسلام آباد (سردار شیراز خان) بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ بھیج دیا ۔بھارت کی جانب سے ایک دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا گیا ۔  بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے منتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے ۔ 

شنگھائی تعاون تںطیم کا وزرا خارجہ کا اجلاس اس سال مئی میں بھارتی شہر گووا میں ہوگا۔ مارچ کے مہینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چیف جسٹسس کا اجلاس ہوگا جس کے لئے چیف جسٹس کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے ۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے دئے گئے دونوں دعوت ناموں کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔ بھارت میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں