آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ،بابر اعظم کپتان مقرر

 آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ،بابر اعظم کپتان مقرر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا، بابر اعظم  ٹیم  کے  کپتان ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


آئی سی سی کی جانب سے سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔