وزیر اعظم بجلی  کے طویل بریک ڈاؤن پر برہم

وزیر اعظم بجلی  کے طویل بریک ڈاؤن پر برہم

اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف  نے گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والے بجلی  کے طویل بریک ڈاؤن پر سخت  برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر اپنے بیان میں    بجلی  کے طویل بریک ڈاؤن پر  قوم سے معذرت   کی اور   ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا  ۔

وزیر اعظم نے کہا بجلی کا  طویل بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ جلد بحالی ممکن کیوں نہ ہوسکی؟ وجوہات جاننے کیلئے  تحقیقات جاری ہیں ۔ ملک بھرمیں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیاگیا۔

وفاقی وزیر توانائی  خرم دستگیر کا  وفاقی کابینہ کو بریفنگ  میں کہنا تھا کہ دو روز میں بجلی کا  ترسیلی نظام نارمل ہوجائےگا۔