وفاقی حکومت کا 45 سال تک کے نوجوانوں کو 75 لاکھ تک قرض دینے کا اعلان 

وفاقی حکومت کا 45 سال تک کے نوجوانوں کو 75 لاکھ تک قرض دینے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 18 سے 45 سال کے نوجوانوں کے لیے 75 لاکھ تک قرضوں کا اعلان کردیا ہے۔ 5 لاکھ تک قرض پر کوئی سود نہیں ہوگا۔ 

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب میں 40ارب روپے کے قرضے نوجوانوں میں تقیسم کیے۔ 99 نوجوانوں  نے اپنے قرضے ہمیں واپس کئے۔ کورونا کے زمانے میں نوجواںوں نے لیپ ٹاپ کے بیروزگاری پر قابو پایا ۔ لیپ ٹاپ نوجوانوں کو دینے کا پاکستان کو بہت فائدہ ہوا۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا 5لاکھ تک قرضوں پر نوجوانوں سے سود نہیں لیا جائیگا.5 سے 15 لاکھ تک 5 فیصد اور 15 سے 75لاکھ تک 7فیصد کر شرح کے حساب سے قرضے دیئے جائیں گے ۔قرضے سال کے دوران واپس کرنا ہوں گے۔ ہم پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا نوجوان افق پر چمکتا ہوا ستارہ ہے، جو اپنی روشنی پھیلائے گا ۔مشکل ترین حالات میں ملک کی ذمہ داری سنبھالی ۔آئی ایم ایف سے کہا ہے آئیں بیٹھ کر بات کریں۔انرجی کو بچانے کیلیے اس پر 27ارب ڈالر خرچ ہو گئے۔ 

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کریں گے۔ پاکستان کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کرنا ہوگا ۔توانائی کی بچت کے لیے ساڑھے 8 بجے رات دکانیں بند کرنے کے معاملے پر اسٹے آرڈر لے لیا گیا۔پاکستان بچانے کے لیے میں اپنی سیاسی کمائی کو قربان کردونگا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے اپنی جان دے دونگا، پاکستان کو نقصان نہیں پہنچنے دونگا۔پاکستان کے لئے جان دے دیں گے لیکن ایسے حالات میں نہیں چھوڑیں گے ۔ جتنی چادر ہے اتنے پاؤں پھیلا سکتے ہیں ۔غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی بجائے امیروں پر بوجھ ڈالا جائیگا ۔ 

مصنف کے بارے میں